15 مارچ، 2017، 10:28 AM

ملک کی دفاعی طاقت کو فروغ مل رہا ہے/ غیر انقلابی فکر کے نفوذ کا خطرہ

ملک کی دفاعی طاقت کو فروغ مل رہا ہے/ غیر انقلابی فکر کے نفوذ کا خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے ملک کی دفاعی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دفاعی ماہرین کی مجاہدت کے نتیجے میں ملک کی دفاعی طاقت کو فروغ مل رہا ہے اور دفاعی لحاظ سے کوئی مشکل نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے ملک کی دفاعی  طاقت کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دفاعی ماہرین کی مجاہدت کے نتیجے میں ملک کی دفاعی طاقت کو فروغ مل رہا ہے اور ملک کو دفاعی لحاظ سے کوئی مشکل در پیش نہیں ہے۔ جنرل جعفری نے قم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری نظام علمائے اسلام کی کوششوں اور مجاہدت کا ثمرہ ہے اور آج اسلامی انقلاب دنیا میں دین خدا اور انقلاب اسلامی کے فروغ  کا باعث بن گیا ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کو اندرونی اور بیرونی سطح پرخطرات کا سامنا رہا ہے لیکن آج اندرونی سطح پر انحرافی اور غیر انقلابی فکر کے نفوذ کا خطرہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دشمن مختلف طریقوں سے انقلاب اسلامی کے خلاف اپنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن آج تک اسے اپنے ناپاک عزآئم اور منصوبوں میں ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ ہمیں اندرونی سطح پر سکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور ایران کی دفاعی طاقت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ علماء کے دوش پر آج اہم ذمہ داریاں ہیں اور انقلاب اسلامی کو ماضی کی طرح آج بھی مخلص ، انقلابی اور فعال علماء کی سخت ضرورت ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ آج ملک کو مغربی انحرافی فکر کا خطرہ لاحق ہے کیونکہ بعض حکام کی فکریں بھی مغربی افکار پر استوار ہیں  اور وہ مختلف طریقوں بالخصوص بعض یونیورسٹیوں کے ذریعہ اپنے افکار کو فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مغربی افکار کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔

News ID 1871089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha